The news is by your side.

Advertisement

پاکستان، افغان امن عمل سمیت خطے میں امن کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا: وزیرخارجہ

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن سے پورے خطے میں امن کی راہ ہموار ہوگی، پاکستان، افغان امن عمل سمیت خطے میں امن کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایمبیسڈرمحمدصادق کی وزارت خارجہ آمد ہوئی، اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے نمائندہ خصوصی محمدصادق نے ملاقات کی۔

ملاقات کے موقع پر افغان امن عمل سمیت خطے کے امن و استحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی اس ملاقات میں شریک تھے، نمائندہ خصوصی نے افغان امن عمل کی صورت حال پر بریفنگ دی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بین الافغان مذاکرات سے مستقل اور دیرپاقیام امن میں مدد ملے گی، افغانستان میں امن سے پورے خطے میں امن کی راہ ہموار ہوگی، پاکستان ہر صورت امن کا خواہاں ہے۔

افغانستان میں لویہ جرگہ نے 400طالبان قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ سنا دیا

خیال رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان تاریخی معاہدے کے بعد اب انٹرا افغان مذاکرات کی راہیں ہموار کی جارہی ہیں جس میں طالبان اور افغان حکومت آپس میں بات چیت کریں گے اور افغانستان کا لائحہ عمل تیار کریں گے۔ انٹرا ٹالک تاریخی معاہدے کا بھی حصہ ہے، جبکہ فریقین میں اب بھی قیدیوں کے تبادلے پر اختلافات موجود ہیں۔

افغان امن عمل، امریکا اور طالبان کے درمیان کا اہم رابطہ

واضح رہے کہ افغان حکومت اور طالبان مرحلہ وار قیدیوں کو رہا کررہے ہیں، حالیہ دنوں کابل حکومت کے جرگے نے 400 طالبان جنگجوؤں کی رہائی کا اعلان کیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں