The news is by your side.

Advertisement

‘وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان اپنی اصل منزل پائے گا’

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی اصل منزل پائے گا، حکومت روز فلاح عامہ کے منصوبوں کا افتتاح کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے، پی ڈی ایم صرف سازشوں میں مصروف ہے، اپوزیشن جماعتیں پاکستان کی ترقی روکنے کے در پے ہیں، یہ عناصرملک کو درست سمت پر چلتا دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام جانتے ہیں انہی جماعتوں نے اقتدار میں رہ کرمعیشت تباہ کی، وزیراعظم عمران خان نے ماضی کی حکومتوں کی خرابیوں کو درست کیا، آج ملک درست سمت کی جانب بڑھ رہا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز درپیش ہیں، افراتفری کی سیاست غیردانشمندانہ اور ملکی مفادات کے منافی ہے، اپوزیشن جماعتیں انتشار پھیلا کر ذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتی ہیں، عوام منفی سیاست کی بجائے ملک کو آگے بڑھتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں، حکومت ملک کی خدمت کررہی ہے۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ملکی مفاد میں فیصلے کررہے ہیں، اپوزیشن سن لے لوٹ مار کا دور اب کبھی واپس نہیں آئے گا، عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی اصل منزل پائے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں