بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

’پاکستان کو تقریباً 3 ارب ڈالر ملیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سیکرٹری منصوبہ بندی ظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان کو تقریباً 3 ارب ڈالر ملیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ سے پاکستان کو رقم ملنی شروع ہو جائے گی، عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت باہمی معاہدوں کے تحت رقم مل جائے گی۔

ظفرعلی شاہ نے بتایا کہ رقم کیلئے وزارت منصوبہ بندی میں یونٹ قائم کیا جائے گا رقم کے استعمال کیلئے وفاقی حکومت ٹیکنیکل کمیٹی قائم کرے گی۔

سیکرٹری پلاننگ کا کہنا تھا کہ اے ڈی بی، ایشیائی انفراسٹرکچر بینک کی جانب سے 40 سال کیلئے قرض ملا ہے عالمی مالیاتی اداروں سے اس قرض پر 1 فیصد شرح سود ادا کرنا ہو گا۔

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیت ہو رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں