تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

پاکستان کو 2020 میں ورلڈٹورازم فورم کے انعقاد کی میزبانی مل گئی

اسلام آباد : پاکستان کو سال 2020 میں ورلڈ ٹورازم فورم کے انعقاد کی میزبانی مل گئی، وزیراعظم نے کہا حکومت سیاحت کے فروغ کے لئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے، بلوچستان کے ساحلی علاقوں پر 8 نئے سیاحتی مقامات بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ورلڈٹورازم فورم کے وفد کی ملاقات ہوئی ، وفد کی قیادت بولوت بیگسی صدرایگزیکٹیوبورڈ نے کی، ملاقات میں معاون خصوصی ذوالفقارعباس بخاری بھی موجود تھے۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ 2020 میں ورلڈ ٹورازم فورم کا انعقاد پاکستان میں کیاجائےگا، پاکستان میں منعقدفورم میں ایک ہزار غیرملکی مندوبین شرکت کریں گے اور ورلڈٹورازم فورم کی کارروائی 5دن جاری رہےگی۔

وزیراعظم نے وفد کو پاکستان میں سیاحت پر تفصیلی طور پر آگاہ کرتے ہوئے کہا سیاحت کےشعبوں میں بےانتہااستعداد ہے، جس پرتوجہ ہے، ماضی میں سیاحت کےفروغ پرکوئی توجہ نہیں دی گئی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت سیاحت کے فروغ کے لئے بھرپور کوششیں کررہی ہے، بلوچستان کے ساحلی علاقوں پر 8 نئے سیاحتی مقامات بنائیں گے۔

مزید پڑھیں : سیاحوں کے لئے عالمی معیار کی سہولیات مہیا کی جائیں: وزیر اعظم عمران خان

یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں وزیراعظم نے سیاحت کے لئے تشکیل ٹاسک فور س کے اجلاس میں کہا تھا کہ پاکستان میں سیاحت کےفروغ کے بے شمارمواقع ہیں، ضرورت اس امرکی ہے کہ سیاحتی مقامات کوعالمی طورپراجاگر کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاحوں سیاحتی مقامات، سیاحتی زونزکے قیام اورترقی وترویج یقینی بنائی جائے، ذیلی قوانین کو مرتب کرنے کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -