تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

پاکستان مشکل گھڑی میں ترکیہ کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ حکومت نے امدادی سامان کیلئے دس ارب روپےکا فنڈز مختص کیا ہے، پاکستان مشکل گھڑی میں ترکیہ کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر خصوصی طیارے کےذریعے امدادی سامان ترکیہ بھیجنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترک بھائیوں کی مدد کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، پاکستان مشکل وقت میں ترکیہ کے ساتھ کھڑا ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ترکیہ اورشام میں بہت ہی خوفناک اور بدترین زلزلہ آیا اور زلزلے نے تباہی مچادی ، بدترین زلزلے سے ہزاروں لوگ اللہ کو پیارے ہوگئے جبکہ ہزاروں لوگ زخمی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اتنی تباہی ہماری آنکھوں نےشاید کم ہی دیکھی ہوگی، کسی کے ماں باپ، کیسی بیٹی اس دنیا سے چلی گئی، ترکیہ اورشام میں ہر طرف خوفناک مناظر دکھائی دیتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انشااللہ ترکیہ کےعوام ترک صدر کی قیادت میں مشکل حالات سے ضرورت نکلیں گے اور ترکیہ کے عوام دلیری کیساتھ اس مشکل کا مقابلہ کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام ترکیہ کے لوگوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور کیساتھ کھڑے ہیں، ترکیہ اور پاکستان کا رشتہ صدیوں سے جڑا ہے، پاکستان مشکل گھڑی میں ترکیہ کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑےگا۔

انھوں نے بتایا کہ 2010میں پاکستان میں بدترین سیلاب آیا تھا، ترک صدر خود پاکستان آئے اور ملین ڈالرز کی امداد پاکستان کو دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب کےدوران بھی ترک عوام اور صدر نے پاکستان کیساتھ آخری وقت تک رابطہ قائم رکھا، ترک بھائیوں کیلئے زمینی راستے بھی امداد بھیجی جائے گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جس دن زلزلہ آیااسی رات پاک آرمی میڈیکل،ریسرچ ٹیم روانہ کی گئی، ایک ایئربرج قائم ہوچکا ہے، جس کے ذریعے ریلیف کا کام جاری ہے۔

امدادی سامان کے حوالے سے انھوں نے کہا 20ٹن امدادی سامان ترکیہ کےعوام کیلئے روانہ ہوجائےگا اور پاک فضائیہ کاایک جہاز کچھ دیر بعد دوبارہ سامان لیکر جائے گا اور 100ٹن سامان لیکر ٹرکس آج سےبراستہ ایران ترکیہ جائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترکیہ میں شدید برفباری اور سردی ہے، اس لئے خیموں کی سخت ضرورت ہے،پاکستان کی جانب سےخیموں کی ترسیل شروع ہوچکی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ جب پاکستان میں سیلاب آیاتھاتوصدراردوان کی بیگم نےدنیابھرمیں جاکراپیل کی، صدراردوان کی بیگم نے اپنا ہار سیلاب متاثرین کیلئے ڈونیٹ کیا۔

وزیراعظم نے وزیرمذہبی امور سے گزارش کی کہ علما آج مساجدمیں ترکی اورشام کیلئےدعائیں کریں، تمام مساجدسےعطیات کیلئے اپیلیں کی جائیں۔

شہباز شریف نے بتایا کہ وزیرتعلیم راناتنویراورچاروں وزرااعلیٰ سے بھی کہاکہ اسکول کے بچوں سے گزارش کریں کہ فی بچہ10 روپے عطیہ کرے اور تمام کالجز، یونیورسٹیز اور ایجوکیشن سینٹرکے طلبا 15 روپےعطیہ کریں۔

انھوں نے گزارش کی ترکیہ کے عوام کےلئے استعمال شدہ چیزوں کا عطیہ نہ کریں، ہم ترکیہ کے عوام کا دل دکھانا نہیں چاہتے۔

Comments

- Advertisement -