پیر, اگست 17, 2026
اشتہار

کیا پاکستان کو روس سے تیل لینے پر عالمی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کو روس سے تیل لینے پر عالمی پابندیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، بھارت اور چین روس سے خام تیل لیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو روس سے تیل لینے پر عالمی پابندیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، عالمی پابندیوں کے باوجود بھارت اور چین روس سے خام تیل لیتے ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال نومبرمیں روس سے تیل لینے میں اہم پیشرفت ہوئی تھی، روس سے خام تیل لینے سے پہلے بڑا ہوم ورک کیا ہے، نومبر میں جی سیون ممالک کی کمیٹی نےروس سےتیل لینےکےطریقہ کارکوطےکیاتھا، پاکستان نےجی سیون ممالک کی منظوری سےروس سےتیل خریدنے کا فیصلہ کیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹونے روس سےتیل خریدنےمیں اہم کرداراداکیا، جی سیون ممالک سے مشاورت اور منظوری میں بھی بلاول بھٹو کا اہم کردار ہے۔

انھوں نے بتایا کہ روس سےخام تیل خریدنے میں چین کی کرنسی یوآن میں ادائیگی ہوگی، روس سےخام تیل کے لیے چین کی کرنسی میں ادائیگی سے مطمئن ہے، روس کے خام تیل کا ریٹ کم اور ترسیلی اخراجات بھی کم آئیں گے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ایران سے بارڈر تجارت میں پٹرولیم مصنوعات شامل نہیں ہیں، ایران سے بارڈر تجارت دوطرفہ تجارت کو آسان بنائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں