منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان پل کا کردار ادا کرے گا، فردوس عاشق

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان پل کا کردار ادا کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں آئینی، انسانی، قانونی حقوق پامال کر رہا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج پاکستان کشمیریوں کی حمایت کے عزم کی تجدید کرتا ہے، وزیراعظم کی قیادت میں کشمیریوں کا مقدمہ ہرسطح پر پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن یقینی بنانے کے لیے بےمثال قربانیاں دیں، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دے کر کامیابی حاصل کی، وزیراعظم عمران خان امن کے علمبردار بن کر ابھرے ہیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان پل کا کردار ادا کرے گا، پاکستان امن کے لیے کاوشوں کو بھرپور طاقت سے آگے بڑھاتا رہے گا، خطےمیں امن بحال رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ افغان امن عمل کی کامیابی بھی خطے کے امن سے جڑی ہے، خطے میں بدامنی ہوگی تو افغان امن عمل بھی متاثر ہوگا جو کسی کے مفاد میں نہیں، خطے کو پرامن بنانے کے لیے پاکستان ہر سطح پر اپنا کردار ادا کرے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں