site
stats
پاکستان

پاکستان چار جدید آئی ایم ہیلی کاپٹرز خریدے گا

اسلام آباد : پاکستانی حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کے لئے روس سے چار آئی ایم -35 ہیلی کاپٹرز کی خریداری کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں دہشتگردی کی لہر کے بعد دہشت گردی کے خلالف جنگ میں موثر کارکردگی دکھانے اور دہشت گردوں کے قلع قمع کرنے کے لیے حکومت نے فوری طور پر روسی ہیلی کاپٹرز آئی ایم-35 کی خریداری کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ماہرین کے مطابق ہیلی کاپٹرز ایم آئی پینتیس دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لئے انتہائی موثر ہتھیار ہیں جن کی بدولت ذرائع کا قبائلی علاقوں میں موثر انداز میں کارروائی کی جاسکے گی اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان چار ایم آئی-35 ہیلی کاپٹرز کی خریداری کا معاہدہ ہواتھا جس پر عمل درآمد کو ممکن بنانے کے لیے فوری طور ایل سی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد چار ایم آئی ہیلی کاپٹرز جلد پاک آرمی کے بیٹرے میں شامل ہوں گے۔

واضح رہے گزشتہ ہفتے اٹھنے والی دہشت گردی کی تازہ لہر میں ایک سو پندرہ سے زائد افراد کی شہادتوں کے بعد ملک کی سیکیورٹی کے اہم قدم اُٹھائے گئے ہیں جن میں ہیلی کاپٹرز خریداری بھی شامل ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top