جمعرات, جنوری 15, 2026
اشتہار

ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں پاکستانی بولر نے تباہی مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

جوہانسبرگ: پاکستان نے انڈر 19 ورکپ کے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

جنوبی افریقا میں کھیلے جارہے میگا ایونٹ میں گرین شرٹس کے فاسٹ بولر محمد وسیم نے حریف بلے بازوں کی گلیاں اڑا دیں، انہوں نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر اسکاٹ لینڈ کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔

ڈیبیو کرنے والے محمد طاہر نے بھی شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ محمد عباس آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

قومی ٹیم کی شاندار بولنگ کی بدولت اسکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم 24 ویں اوور میں صرف 75 رنز پر پویلین لوٹ گئی، اسکاٹ لینڈ کے 9 پلیئرز ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے، دونوں اوپنر صفر ، صفر پر آؤٹ ہوئے، عذیر شاہ نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں اوپننگ جوڑی ناکام ہونے کے بعد مڈل آرڈر بیٹسمینوں نے باری کو سنبھالا اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر 12 اوور میں حاصل کر لیا، محمد عرفان خان 38 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ کپتان روحیل نذیر نے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں