پیرس (10 اگست 2026): پاکستان کے محمد زبیر نے فائنل میں جنوبی کوریا کے کھلاڑی کو شکست دے کر ای اسپورٹس ورلڈ کپ میں ٹیکن 8 کا ٹائٹل جیت لیا۔
پیرس میں ہونے والے ای اسپورٹس ورلڈ کپ میں فائنل مقابلہ جنوبی کوریا کے معروف کھلاڑی لو ہائی اور پاکستان کے محمد زبیر کے درمیان ہوا۔
محمد زبیر نے مدمقابل سینئر کھلاڑی کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے یکطرفہ مقابلے کے بعد صرف کے مقابلے میں 5 سے شکست دے کر ای اسپورٹس ورلڈ کپ میں ٹیکن 8 کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
5 سے 8 اگست تک ہونے والے ای اسپورٹس ورلڈ کپ میں دنیا بھر سے 32 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ محمد زبیر نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹائٹل کے ساتھ 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی انعامی رقم اور کلب چیمپئن شپ کے 1 ہزار پوائنٹس بھی حاصل کیے۔
زبیر نے سیمی فائنل میں اپنے ہم وطن اور آٹھ مرتبہ ایوو چیمپئن شپ جیتنے والے ارسلان ایش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5-4 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔
The TEKKEN 8 at EWC26 champion @ZubairAbdu31256 has sealed his historic run in the Totem! pic.twitter.com/gunQim3RZ2
— EWC Extra (@EWC_Extra) August 8, 2026
ارسلان ایش بعد ازاں آسٹریلیا کے یگامی سے شکست کے بعد چوتھی پوزیشن پر رہے۔ وہ دو ماہ قبل لاس ویگاس میں 2026 ایوو چیمپئن شپ جیت کر مسلسل چوتھی مرتبہ عالمی اعزاز اپنے نام کر چکے تھے۔


