ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

پاکستان ایشین والی بال کا چیمپین بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ٹیم ترکمانستان کو فائنل میں شکست دے کر ایشین والی بال کی چیمپئن بن گئی۔

ایشین والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے ترکمانستان کو 3-1 سے باآسانی شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

قومی ٹیم ایونٹ میں اپنے تمام میچز جیت کر ناقابل شکست رہی۔

چیمپئن شپ میں چھ ملکوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

گرین شرٹس نے پانچویں پول میچ میں ایران کو 1-3 سے شکست دی تھی۔ ایران کے خلاف پاکستان نے 18-25، 25-23، 16-25 اور 20-25 سے جیت حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ گرین شرٹس نے چوتھے پول میچ میں کرغزستان کو بھی تین صفر سیٹ سے شکست دی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں