جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر ٹی 20 سیریز جیت لی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میچ میں زمبابوے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریزمیں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے زمبابوے کی جانب سے دیا جانے والا 135 رنز کا ہدف 15.1 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اوپنر فخر زمان ایک بار پھر ناکام ہوئے اور صرف 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کپتان بابر اعظم نے 51 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

- Advertisement -

نوجوان بیٹسمین حیدر علی 66 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، خوشدل نے 11 رنز کی اننگز کھیلی۔

زمبابوے کی جانب سے دونوں وکٹیں فاسٹ بولر مزرابانی نے حاصل کیں۔

قبل ازیں راولپنڈی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی 20 میچ میں زمبابوے نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 135 رنز کا ہدف دیا۔

زمبابوے کی پہلی وکٹ 5 رنز پر گری جب برینڈن ٹیلر 3 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے، چبھابھا 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سین ولیمز 13 رنز بناسکے، مادھویری 24 رنز بنا کر عثمان قادر کا نشانہ بنے، آر پی بوری نے 32 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے عثمان قادر اور فاسٹ بولر حارث رؤف نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل  پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں ٹاس جیت کر زمبابوے کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دے دی، پاکستان کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، جب کہ زمبابوے کو سیریز بچانے کے چیلنج کا سامنا ہے۔

دوسرے ٹی ٹوینٹی کے لیے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر کہا کہ ہمارے بولرز اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

ون ڈے سیریز اور اب پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان ٹیم کی شان دار کارکردگی کے پیش نظر اس میچ میں بھی پاکستان کو جیت کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

پہلا ٹی 20، پاکستان نے زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

واضح رہے کہ آج پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا تھا۔

خیال رہے کہ زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں وکٹ کیپر محمد رضوان نے ایک شان دار کیچ بھی لیا تھا، وہاب ریاض کی گیند پر کیچ اچھلا، گیند رضوان سے دور تھی، لیکن چیتے کی طرح چھلانگ لگا کر رضوان نے سکندر رضا کا کیچ دبوچ لیا، اس کیچ کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ہے۔

اسٹار بلے باز بابر اعظم کی جانب سے بھی ٹی ٹوئنٹی میں ٹاپ فارم جاری ہے، پہلے ٹی 20 میچ میں 82 رنز کی اننگز کھیلنے کے ساتھ بابر نے رواں سال ٹی ٹوئنٹی میں 1 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں، بابر مسلسل 2 سال میں ایک ہزار رنز بنانے والے پاکستان کے پہلے کھلاڑی ہیں، بابر نےگزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی میں 1607 رنز بنائے تھے۔

زمبابوے اسکواڈ

برینڈن ٹیلر (وکٹ کیپر)، چمو چی بھابھا (کپتان)، شین ولیمز، ویزلے مدھیور، سکندر رضا، ریان برل، ایلٹن چگمبورا، ٹنڈائی چسورو، ڈونلڈ ٹریپانو، بلیسنگ مزربانی، رچرڈ این گراوا۔

پاکستان الیون

فخر زمان، بابر اعظم (کپتان)، حیدر علی، محمد حفیظ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، وہاب ریاض، عثمان قادر، حارف رؤف، محمد حسنین

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں