مسقط: آئی بی ایس ایف اسنوکر ٹیم ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان نے دوسری بار ٹیم اسنوکر ورلڈ کپ اپنے نام کرلیا۔
پاکستان کی اسنوکر ٹیم دلچسپ مقابلے کے بعد دوسری بار ٹیم اسنوکر ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا، پاکستان نے فائنل میں ہانگ کانگ کو شکست دی، پاکستان نے بیسٹ آف 5 فریم کا مقابلہ 2-3 سے جیتا۔
پاکستان کی ٹیم محمد آصف اور اسجد اقبال کی جوڑی پر مشتمل تھی، فیصلہ کن فریم میں اسجد اقبال نے 104 کا بریک کھیلا۔
اسنوکر ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی شاندار فتح پر وزیراعظم نے قوم کو مبارکباد دی ہے اور کھلاڑیوں کی پذیرائی کی ہے۔
وزیراعظم نے مسقط میں محمد آصف اور اسجد اقبال کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے کمال مہارت سے ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے، پاکستانی کھلاڑی دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں سے ملک و قوم کا نام روشن کررہے ہیں۔
پاکستان کے اسجد اقبال اسنوکر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


