ہرارے: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری ٹیسٹ آج ہرارے میں شروع ہوگیا ہے، جہاں پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہرارے اسپورٹس کلب میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج سے ہرارے اسپورٹس کلب میں شروع ہوگیا ہے، پاکستان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فہیم اشرف کی جگہ تابش خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، اسی کے ساتھ تابش خان نے اپنا ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کیا ہے، تابش خان پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے 245 ویں کھلاڑی ہیں۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے فاسٹ بولر کو ڈیبیو کیپ دی، بیٹنگ کوچ یونس خان نے تاریخی لمحے پر تابش خان کو گلے لگایا جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے ان کا حوصلہ بڑھایا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ سیریز: زمبابوے کیخلاف 13 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
بابر اعظم سیریز میں کلین سوئپ کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان کو دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے زمبابوے کو ایک اننگز اور 116 رنز سے شکست دی تھی۔
دوسری جانب زمبابوین کپتان شین ولیمز دوسرے ٹیسٹ کا بھی حصہ نہیں ہیں ، زمبابوے بورڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ کپتان انجری کے باعث میچ کے لیے دستیاب نہیں ہونگے۔
Pakistan’s playing XI for the second #ZIMvPAK Test#HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/xj2Eke7diD
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 7, 2021