ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

ویمن ٹی 20 سیریز، پاکستان ویمن ٹیم نے جنوبی افریقہ کو شکست دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

پوچفسٹروم: ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کو 53 رنز سے شکست دے دی۔

رپورٹس کے مطابق قومی ویمن ٹیم نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ کے نقصان پر 144 رنز بنائے تھے۔

پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے 30 گیندوں پر برق رفتار 47 رنز اسکور کیے جبکہ عالیہ ریاض اور سدرہ امین نے 26،26 رنز کی اننگز کھیلی۔

جواب میں جنوبی افریقہ ویمن ٹیم 17ویں اوور میں 91 رنز بناکر آوٹ ہوگئی، اینیری ڈارکسن 30 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

ویمن ٹی 20 سیریز: جنوبی افریقہ نے دوسرے میچ میں پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے سدرہ اقبال نے تین اور فاطمہ ثنا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ ویمن نے پہلے ہی سیریز دو ایک سے جیتی ہوئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں