جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

پاکستان ویمنز فٹ بال ٹیم کی فیفا سیریز میں ریکارڈ ساز فتح

اشتہار

حیرت انگیز

آبیجان: پاکستان ویمنز فٹ بال ٹیم نے فیفا سیریز کا شاندار آغاز کرتے ہوئے ترک اینڈ کیکوس آئی لینڈز کو 0-8 سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان ویمنز فٹ بال ٹیم نے اس شاندار فتح کے بعد اپنی تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی حاصل کی۔ اس فتح کے ساتھ ہی قومی ٹیم نے 2022 میں مالدیپ کے خلاف 0-7 سے جیت کا اپنا ہی سابقہ ریکارڈ چکنا چور کردیا۔

پاکستان کی جانب سے زہمینہ ملک، اقصی مشتاق، لیلیٰ بنارس، مریم محمود، نادیہ خان اور اسراء خان نے گول اسکور کیے۔

میچ کے پہلے ہاف میں 4 گول اسکور کر کے قومی ٹیم نے اپنی برتری واضح کر دی تھی، جبکہ دوسرے ہاف میں مزید چار گول کر کے فتح کو یادگار بنا دیا۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی نے اس تاریخی کامیابی پر کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان میں ویمنز فٹ بال کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔

ٹی 20 انٹرنیشنل میں‌ نئی تاریخ‌ رقم ہوگئی

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹیم فیفا سیریز کے اگلے میچوں میں بھی اسی تسلسل کو برقرار رکھے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں