کراچی: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کے لئے کراچی سے جوہانسبرگ روانہ ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق دورہ جنوبی افریقہ میں تین ٹی20 اور تین ون ڈے میچز کی سیریز شامل ہے، ٹی20 سیریز کے میچز 10سے 16 فروری تک ہوں گے۔
تین ون ڈے میچز کی سیریز 22 فروری سے یکم مارچ تک شیڈول ہے، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی قیادت فاطمہ ثناء کریں گی جبکہ وہاب ریاض مینٹور کی حیثیت سے ٹیم کے ہمراہ روانہ ہوئے ہیں۔
گزشتہ روز پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ پاور ہیٹنگ پر بھی بہت کام کیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ویمن لیگ کا بھی آغاز ہو۔
قومی ویمنز ٹیم کی کپتان کا کیمپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کیمپ میں زیادہ کام ویمنز کھلاڑیوں کی فٹنس پر کیا ہے، ٹیم میں نوجوان کھلاڑی زیادہ ہیں تاکہ ورلڈکپ کی تیاری کرسکیں۔ نوجوان کرکٹرز کو تجربہ دینا ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق اُن کا کہنا تھا کہ پاور ہیٹنگ پر بھی بہت کام کیا ہے جبکہ دو نئے فاسٹ بولرز کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
صائم ایوب پاکستان سپر لیگ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
انہو ں نے بتایا کہ اسٹرائیک روٹیشن کے ذریعے کھلاڑیوں کو کوچز نے محنت کروائی ہے۔ پریشر ہینڈلنگ سکھائی گئی ہے تاکہ مشکل صورتحال کو Face کرسکیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


