ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے بھارت کے خلاف ٹاس ہوتے ہی اہم اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم آج بھارت کے خلاف اپنا 200واں ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیل رہی ہے۔
پاکستان ویمنز نے اپنا پہلا میچ مئی 2009 میں کھیلا تھا جبکہ آج یعنی 5 ستمبر 2026 کو 200واں میچ کھیلا جارہا ہے۔
ویمن ٹی 20 ایشیا کپ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
فاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ بھارت کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، ہمارے پاس اچھی بولنگ لائن اپ ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے میچ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے تھائی لینڈ کو شکست دی تھی۔


