بدھ, ستمبر 16, 2026
اشتہار

ایشیا کپ اور ایشین گیمز کیلیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (16 اگست 2026): پی سی بی نے ایشیا کپ اور ایشین گیمز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایشیا کپ اور ایشین گیمز کیلیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں ایونٹس کے لیے پاکستانی اسکواڈز 15، 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔ فاطمہ ثنا دونوں ایونٹس میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گی۔

فاطمہ ثنا، منیبہ علی، شوال ذوالفقار، عائشہ ظفر، گل فیروزہ، سائرہ جبیّن، ایمان فاطمہ، ایمان نصیر، امِ ہانی، طوبیٰ حسن، نَشرا سندھو اور مومنہ ریاست ایشیا کپ اور ایشین گیمز کے اسکواڈز میں شامل ہیں۔

نجیہ علوی، وحیدہ اختر اور سعدیہ اقبال کو ایشیا کپ جب کہ عالیہ ریاض، تسمیہ رباب اور حمنہ بلال کو صرف ایشین گیمز کے لیے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان ویمنز ٹیم کا ٹریننگ کیمپ آج سے 25 اگست تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا۔

واضح رہے کہ ڈی پی ورلڈ ویمنز ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔ تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 پر شروع ہوں گے۔

ٹورنامنٹ میں گروپ اے میں پاکستان کے ساتھ روایتی حریف بھارت، تھائی لینڈ، ہانگ کانگ چین شامل ہیں جب کہ گروپ بی بنگلہ دیش، انڈونیشیا، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں پر مشتمل ہے۔

قومی ٹیم یکم ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی جب کہ روایتی پاک بھارت ٹاکرا 5 ستمبر کو ہوگا۔ گرین شرٹس اپنا آخری گروپ میچ 7 ستمبر کو ہانگ کانگ چین کے خلاف کھیلیں گی۔

پاکستان ویمنز ٹیم ایشیا کپ کھیلنے کے بعد جاپان روانہ ہوگی جہاں وہ 17 سے 22 ستمبر تک کھیلے جانے والے 20 ویں ایشین گیمز میں ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔

ایشین گیمز ویمنز کرکٹ کے تمام میچزایچی کے کوروگی ایتھلیٹک پارک میں ہوں گے۔ پاکستان ویمنز ٹیم ایشین گیمز میں تھائی لینڈکےساتھ سیڈڈ کی گئی ہے، جو 17 ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کوارٹر فائنل میں کھیلے گی۔

اہم ترین

علی حسن
علی حسن
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

مزید خبریں