پیر, جون 8, 2026
اشتہار

کپتان ندا ڈار کی ایک غلطی پاکستان ویمنز ٹیم کو لے ڈوبی

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم کی کپتان ندا ڈار کی ایک غلطی نے گرین شرٹس کی کامیابی کی جانب رواں کشتی کو ڈبو دیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ گزشتہ روز کھیلا گیا جو 53 رنز سے انگلش ٹیم نے اپنے نام کیا۔

انگلش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں پاکستان نے 10.4 تین وکٹوٓں کے نقصان پر 79 رنز بنا لیے تھے کہ اس موقع پر کپتان ندا ڈار کی غلط کال پر صدف شمس رن آؤٹ ہو گئیں۔ انہوں نے 35 رنز بنا رکھے تھے۔

یہی رن آؤٹ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا اور پاکستان کی فتح کی جانب گامزن کشتی ہچکولے کھاتے ہوئے شکست کے سمندر میں جا ڈوبی۔

گرین شرٹس کی آخری سات وکٹیں صرف 31 رنز کے اسکور پر گر گئیں اور پوری ٹیم 18.2 اوورز میں 110 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں