بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

پاکستانی ویمنز فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا سیریز میں شامل ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستانی ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں رسائی حاصل ہوگئی ہے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فیفا نے پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو FIFA Series میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

پی ایف ایف کا کہنا ہے کہ فیفا سیریز میں شمولیت پاکستان میں ویمنز فٹبال کی بڑھتی ہوئی ترقی کا اعتراف ہے، پاکستان ویمنز نیشنل ٹیم کے لیے یہ نئے دور کا آغاز ہے جس سے پاکستانی کھلاڑیوں کو عالمی سطح کے مقابلے کھیلنے کو ملیں گے۔

میسی نے سب سے قیمتی کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا

واضح رہے کہ فیفا سیریز 2026 مارچ اور اپریل میں کھیلی جائے گی جب کہ ویمنز FIFA Series کا آغاز برازیل، آئیوری کوسٹ اور تھائی لینڈ میں ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق خواتین FIFA Series کے تمام گروپس کا اعلان 2026 کے اوائل میں ہونے کا امکان ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں