تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

پاکستان ویمنز ون ڈے کپ ڈائنا مائٹس نے جیت لیا

لاہور : پی سی بی پاکستان ویمنز ون ڈے کپ2023 ڈائنا مائٹس نے جیت لیا، چیلنجرز کو132رنز سے شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کپ ویمنز ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ڈائنامائٹس اور چیلنجرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، سدرہ امین نے ڈائنامائٹس جبکہ عمیمہ سہیل نے چیلنجرز کی کپتانی کی۔

ڈائنا مائٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے 6وکٹوں پر 211رنز اسکور کیے، جواب میں چیلنجرز کی ٹیم صرف 79 رنز بناسکی۔ اس طرح چیلنجرز کی ٹیم 132رنز کے بڑے اسکور سے ٹرافی کی حقدار قرار پائی۔

سدرہ نواز نے 103رنز کی شاندار اننگز کھیلی، سدرہ امین ایونٹ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں، ناشرہ سندھو نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو دس لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی جبکہ رنرز اپ کو پانچ لاکھ روپے ملیں گے۔ پلیئر آف دی میچ کو بیس ہزار روپے اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کو پچاس ہزار روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -