کراچی: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے زمبابوے کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے فاطمہ ثناء کپتانی کے فرائض انجام دیں گی۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز 12 سے 15 مئی تک کھیلی جائے گی، سیریز کے تمام میچز نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان ویمنز اسکواڈ میں عنبر کائنات کو واحد ان کیپڈ کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
سابق کرکٹر نے شاہین آفریدی کو ’میڈیم پیسر‘ قرار دے دیا
حالیہ نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں عنبر کائنات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



