لاہور (14 جنوری 2026): پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 10 فروری سے پوچیفسٹروم میں شروع ہونے والے جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے پاکستان ویمن ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔
فاطمہ ثنا دونوں فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت برقرار رکھیں گی، سائرہ جبین اور حمنہ بلال کو اسکواڈ میں پہلی بار شامل کیا گیا ہے، عائشہ ظفر، گل فیروزہ، تسمیہ رباب اور نجیہہ علوی کی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔
عائشہ ظفر، گل فیروزہ، منیبہ علی، نصرہ سندھو اور عالیہ ریاض دونوں فارمیٹس کا حصہ ہیں، ڈیانا بیگ، نجیہہ علوی، صدف شمس اور سیدہ عروب شاہ صرف ون ڈے اسکواڈ میں شامل کی گئی ہیں۔ حمنہ بلال، سائرہ جبین، طوبیٰ حسن اور ایمان فاطمہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
فی الوقت ٹیم آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہے، پری سیریز ٹریننگ کیمپ یکم سے 6 فروری تک کراچی میں ہوگا، کیمپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں منعقد ہوگا۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے، اور یہ میچز پوچف سٹروم، بینونی اور کمبرلے میں کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے سیریز سے قبل کمبرلے میں 50 اوورز کا وارم اپ میچ بھی ہوگا، ون ڈے میچز بلوم فونٹین، سینچورین اور ڈربن میں کھیلے جائیں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


