ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

پاکستان ویمنز نے زمبابوے کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کو ون ڈے سیریز میں 3-0 سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان ویمنز نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دی اور 223 رنز کا ہدف باآسانی 32ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

اوپنر گل فیروزہ کی لگاتار دوسری اور پاکستان کے لیے تیز ترین سنچری ہے، انہوں 83 گیندوں پر سنچری اسکور کی جبکہ 108 رنز بناکر ناقابل شکست رہیں۔

صدف شمس بھی 98 گیندوں پر 90 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

اس سے قبل زمبابوے کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹ پر 222 رنز بنائے تھے اور پاکستان کو جیت کے لیے 223 رنز کا ہدف دیا تھا۔

بیلووڈ بیزا کے 73 اور اوپنر کیلس 51 رنز رائیگاں گئے، پاکستان ویمنز کی جانب سے تسمیہ رباب نے تین، عائشہ ظفر اور عروب شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں