پیر, جون 8, 2026
اشتہار

پاکستان ویمن نے زمبابوے کو ٹی 20 سیریز میں بھی وائٹ واش کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ویمن نے زمبابوے کو تیسرے ٹی 20 میچ میں 133 رنز سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز کی جانب سے دیے گئے 224 رنز کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

میزبان ٹیم کی صرف 3 بیٹر ڈبل فگر میں داخل ہوسکیں۔

پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 3 اور نشرح سندھو نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹ پر 223 رنز بنائے اور زمبابوے کو جیت کے لیے 224 رنز کا ہدف دیا ہے۔

فاطمہ ثنا نے 19 گیندوں پر 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ عائشہ ظفر 45، سائرہ جبین 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ منیبہ علی نے 22 اور ارم جاوید نے 29 رنز اسکور کیے۔

زمبابوے ویمنز کی جانب سے مبھیرو نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس موقع پر خاتون اول آصف بھٹو اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی تھیں، انہون نے فرداً فرداً ٹیم کی کھلاڑیوں سے ہاتھ بھی ملائے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں