site
stats
کھیل

پاکستان اسنوکر کا ایشیئن چیمپئن بن گیا

کرغزستان : پاکستان کے محمد سجاد نے سکس ریڈ بال اسنوکرچیمپئن شپ کے فائنل میں ہانگ کانگ کے کیوئسٹ کو ہرا کر ٹائیٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے محمد سجاد نے کرغزستان میں کھیلے جانے والے 6-ریڈ بال ایشیئن چیمپئن شپ کے فائنل میں ہانگ کانگ کے کیوئسٹ 7-0 کے فریم سے شکست دے کر ایشیئن چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ محمدسجاد نے اپنے حریف لی چن وائی جن کا تعلق ہانگ کانگ سے تھا بآسانی 0-7 کے فریم سے ہرا دیا اور ایشیئن چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

محمد سجاد نے سیمی فائنل میں اپنے ہم وطن محمد بلال کو 6-3 کے فریم ہرا کر فائنل میں پہنچے تھے جہاں ان کا سامنا ہانگ کانگ کے لی چن وائی کیوئسٹ سے تھا۔

خیال رہے پاکستان کی جانب سے 6- ریڈ بال ایشیئن اسنوکر چیمپئن شپ کے چار کھلاڑیوں کو بھیجا گیا تھا جن میں ٹائٹل کے فاتح محمد سجاد کے علاوہ سیمی فائنلسٹ محمد بلال، اسجد اقبال اور بابر مسیح شال تھے۔

ٰیاد رہے یہ چیمپئن شپ کھیلوں کی تنظیم ایشیئن فیڈریشن بلیئرڈ اسپورٹ جسے مختصرآ اے-سی-بی-ایس بھی کہا جاتا ہے کی جانب سے منعقد کی گئی ہے جس کا میزبان کرغزستان اسنوکر فیڈریشن نے کی جو 28 جون سے 5 جولائی تک جاری رہے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top