The news is by your side.

Advertisement

ایشین اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان نے ٹائٹل جیت لیا

تائیوان میں کھیلے جانے والے ایشین اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل پاکستان نے جیت لیا۔ فائنل میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو 0-2 سے شکست دی۔

تفصیلات کے مطابق ایشین اسکواش چیمپئن شپ میں فرحان زمان اور فرحان محبوب نے پاکستان کو کامیابی دلائی۔ پہلے میچ میں فرحان محبوب نے ہانگ کانگ کے ٹینگ منگ ہانگ کو شکست دی۔ دوسرے میچ میں فرحان زمان نے میچ جیت کر پاکستان کو ٹائٹل جتوا دیا۔

فرحان محبوب کو میچ میں کامیابی کے لیے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تاہم میچ کو 4-11 سے اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔ فرحان زمان نے بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور اپنے حریف کو باآسانی شکست دے دی۔

پاکستان نے کوارٹر فائنل میں عراق جبکہ سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دی تھی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں