site
stats
بزنس

پاکستان عالمی عدالت میں ایل پی جی ٹرمینل کیس جیت گیا

اسلام آباد: پاکستان نے عالمی عدالت میں پرو گیس ایل پی جی کمپنی کے خلاف کیس جیت گیا، عدالت نے کیس کے اخراجات کمپنیوں کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت نے کمپنی کے دعوے مسترد کرتے ہوئے کیس کے اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا ہے، کمپنی نے پاکستان کے خلاف ساٹھ کروڑ ڈالر کے دو کلیمز دائر کئے تھے۔

عدالت نے حکم دیا کہ ان کیسز پر پاکستان کے دو کروڑ ڈالر خرچ ہوئے ہیں جو کہ ساٹھ دن میں ادا کئے جائیں، انہوں نے کہا کہ اس سال سردیوں میں گھریلو اور صنعتی صارفین کو گیس کی فراہمی کی شرح گزشتہ سال کی نسبت بہتر رہے گی۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر پیٹرولیم نے بتایا کہ موجودہ حکومت کے مثبت اقدامات کی بدولت ایل پی جی کی درآمد میں سو فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top