تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پاکستان نے آتشبازی کا بین الاقوامی مقابلہ جیت لیا

پاکستان نے روس میں آتش بازی کا ہونے والا بین الاقوامی مقابلہ جیت لیا۔ قومی آتشباز ٹیم کی قیادت شاہد محمود نے کی۔

پاکستان نے جشن آزادی کے موقع پر روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہونے والا آتش بازی کا رنگا رنگ بین الاقوامی مقابلہ جیت لیا۔ اس مقابلے میں دنیا بھر سے 8 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا اور اس دوران روسی دارالحکومت کا آسمان رات کو رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اٹھا.

پاکستانی آتش بازی کی ٹیم نے شاہد محمود بٹ کی قیادت میں اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا اور 14 اگست جشن آزادی کی مناسبت سے ملی نغمے ’ اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں ‘ پر رنگا رنگ آتش بازی کی گئی۔

روسی دارالحکومت ماسکو میں ہوئے آتش بازی کے رنگا رنگ بین الاقوامی مقابلے میں دنیا بھر سے 8 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ پاکستانی آتش باز ٹیم کی قیادت شاہد محمود بٹ نے کی اور اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا۔

شاہد محمود بٹ کی قیادت میں ٹیم نے ٹرافی وصول کی۔ اس موقع پر فاتح ٹیم کا جوش و جذبہ دیدنی تھا۔ شاہد محمود نے کہا کہ یہ کامیابی ملک کے لیے اعزاز کی بات ہے، حکومت نے ان مقابلوں میں حصہ لینے کیلیے بھرپور سپورٹ کیا۔

Comments

- Advertisement -