تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

مزاحیہ اداکار نرالا کی برسی

پاکستان کی فلم انڈسٹری کے مشہور مزاحیہ اداکار نرالا کو نگار ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ فلمی شائقین اور ہر خاص و عام میں‌ نرالا اپنی اداکاری کی وجہ سے مقبول تھے۔ آج اداکار نرالا کی برسی ہے۔

نرالا کا اصل نام سیّد مظفر حسین زیدی تھا۔ وہ 8 اگست 1937ء کو پیدا ہوئے۔ 1960ء میں انھوں نے ہدایت کار اے ایچ صدیقی کی فلم ’اور بھی غم ہیں‘ سے بڑے پردے پر بطور اداکار اپنا سفر شروع کیا۔ پاکستان کی پہلی اردو پلاٹنیم جوبلی فلم ’ارمان‘ میں نرالا نے اپنے مزاحیہ کردار کو اس طرح نبھایا کہ شائقین سے خوب داد اور ناقدین کی بھرپور توجہ حاصل کی۔ وہ اس فلم کے لیے بہترین مزاحیہ اداکار کے نگار ایوارڈ کے حق دار ٹھرے۔

اداکار نرالا کی فلموں کی تعداد سو سے زائد ہے جن میں کئی فلمیں سپرہٹ ثابت ہوئیں اور ان کی اداکاری کو ناقابلِ فراموش اور یادگار قرار دیا گیا۔ نرالا نے فلم سپیرن، مسٹر ایکس، شرارت، چھوٹی بہن، ہیرا اور پتھر، ارمان، احسان، دوراہا، زمین کا چاند، انسان اور گدھا، جہاں تم وہاں ہم، نصیب اپنا اپنا جیسی کام یاب ترین فلموں میں اپنے مزاحیہ کردار نبھا کر شائقینِ سنیما کے دل جیت لیے۔ ان کی آخری فلم چوروں کا بادشاہ تھی۔

نرالا نے 9 دسمبر 1990ء کو وفات پائی۔ وہ کراچی کے ایک قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔

Comments

- Advertisement -