کراچی: شوبز انڈسٹری یا دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹس کافی متحرک نظر آتی ہیں تاکہ وہ اپنی حالیہ، مستقبل اور ماضی کو شیئر کرسکیں۔
سوشل میڈیا پر موجود شوبز شخصیات کی جانب سے تصاویر شیئر کی جاتی ہیں جن کا مقصد مداحوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً رابطہ رکھنا اور انہیں اپنے کام یا زندگی سے متعلق آگاہی دینا ہوتا ہے، جنہیں نہ صرف مداح پسند کرتے ہیں بلکہ اپنی ہردل عزیز شخصیت کو نئے روپ میں دیکھ کر خوش بھی ہوتے ہیں۔
کسی بھی اداکار یا معروف شخصیت کی سوشل میڈیا پوسٹ کو مداح اس انداز سے سرہاتے ہیں کہ بعض اوقات وہ چیز یا تصویر وائرل ہوجاتی ہے کہ اور دیکھتے ہی دیکھتے کروڑوں لوگ اس تک رسائی حاصل کرلیتے ہیں۔
مزید پڑھیں: مہوش حیات بچپن میں کیسی نظر آتی تھیں؟ اداکارہ کی تصویر وائرل
آج ہم بات کررہے ہیں پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک چھوٹی بچی کی تصویر شیئر کی۔
https://www.instagram.com/p/BjU9ZqmDADG/?utm_source=ig_embed
تصویر کے ساتھ اداکارہ نے تحریر کیا کہ یہ میرا پہلا ٹی وی کمرشل تھا اور اُس وقت میں صرف 6 برس کی تھی، راجھستانی بچی ساحل پر موجود ہے مجھے یہ تصویر اپنی پرانی تصاویر میں سے ملی۔ مہوش حیات اگر مداحوں کو اشارہ نہیں دیتی تو کوئی بھی نہیں پہچان سکتا تھا کہ یہ اُن کی ہی تصویر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات عالمی ایوارڈ لے اڑیں
یاد رہے کہ عالمی تنظیم نے حال ہی میں اداکارہ مہوش حیات کی شوبز خدمات کو سراہاتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا تھا، وہ پاکستان کی واحد اداکارہ ہیں جنہیں یہ اعزاز دیا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم پنجاب نہیں جاؤں گی میں مہوش حیات نے اہم کردار ادا کیا اس سے قبل بھی وہ پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کرچکی ہیں۔