پاکستانی اداکارہ ماوراحسین نے سب کو اس وقت حیران کردیا جب انھوں نے اپنے فیس بک پر اسکائی ڈائیونگ کی تصاویر پوسٹ کی۔
ماورا حسین کا نام ایک آزاد، جرات مندانہ اور بہادر لڑکی کے طور پر جانا جاتا ہے تاہم انھوں نے جو ہوائی جہاز سے اسکائی ڈائیونگ کی حالیہ تصاویر شیئر کی، جس میں زمین کی سطح سے ہزاروں فٹ اوپر بلندی دیکھ کر یقینی طور پر آپ کا دماغ اڑ جائے گا۔
Ready? Ready. WOAHH ( Paul interrupts to reconfirm..Grrr) I’m Ready. Jump already!!!! #SKYDIVE #overexcitedface pic.twitter.com/hlTMdq4teK
— Mawra Hocane (@MawraHocane) September 6, 2015
SkyDive!!!! 😉 pic.twitter.com/DnrLPVMHea — Mawra Hocane (@MawraHocane) September 6, 2015
پاکستانی اداکارہ ماورا ہوکین نے خود کی کسی دوسرے شخص کے ساتھ اپنے فیس بک پیج پر اسکائی ڈائیونگ کی تصاویر شیئر کی، اس کے علاوہ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بھی ٹویٹ کی۔
Khawabon mien phir bhi badal he thay.. Allah k banday hans de.. ❤️ #Alhumdulillah #livingitup ✨ pic.twitter.com/sIAtsXqiQn
— Mawra Hocane (@MawraHocane) September 6, 2015
پاکستانی اداکارہ نے حال ہی میں بالی ووڈ کی پہلی فلم کی شوٹنگ مکمل کرکے بھارت سے واپس آئی ہیں، زرائع کے مطابق فلم کا نام صنم تیری قسم ہوسکتا ہے۔ اداکارہ نے یوم دفاع بھی حب الوطنی اور جوش کے ساتھ منایا۔ ایکٹنگ کا مظاہرہ کرنے کے بعد کوئی یقین نہیں کرسکتا کہ انھوں نے کس طرح اس اسٹنٹ کا مظاہرہ کیا۔
Looking at the video wondering, How on earth did I just do that???? #skydive #obsessed #sorrynosorry — Mawra Hocane (@MawraHocane) September 6, 2015
چند روز قبل ماورا ہوکین پر پاکستان مخالف فلم کی حمایت کا الزام عائد کیا تھا، جس پر فلمی اداکار شان شاہد نے ماورا پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا اور دونوں کے درمیان الفاظ کی جنگ چھڑ گئی تھی۔