تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

پاکستان، افغانستان کی ویزہ درخواستوں کی کڑی جانچ پڑتال کی جائے گی، ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی سات مسلم ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی کے بعد بڑا بیان سامنے آگیا ،ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان کی ویزہ درخواستوں کی کڑی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان اور افغانستان کے شہریوں کے ویزے سے متعلق کہنا ہے کہ پاکستان، افغانستان کی ویزہ درخواستوں کی کڑی جانچ پڑتال کی جائے گی، فی الحال امریکا آنا بہت آسان ہے، اسے مشکل بنایا جائے گا۔

امریکی نیوز چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ 7 مسلم اکثریتی ممالک کے افراد کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے حکم نامے پر دستخط کرنے والے تھے تاہم عوامی سطح پر سامنے آنے والے اعتراض کے سبب اس معاملے میں تاخیر کا سامنا ہوا۔

انٹرویو کرنے والے صحافی کے اس سوال پر کہ پابندی عائد کیے جانے والے ممالک میں افغانستان، پاکستان اور سعودی عرب کیوں شامل نہیں؟ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان تمام ممالک سے آنے والی ویزا درخواستوں کی کڑی جانچ پڑتال کی جائے گی اور کڑی کا مطلب کہ بہت سخت، اور اگر ہمیں ذرا سے بھی مسئلے کا امکان محسوس ہوتا ہے تو ان افراد کو امریکا میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ بطور صدر میرا اولین فرض امریکی شہریوں کی سلامتی یقینی بنانا ہے۔


مزید پڑھیں : ٹرمپ کا سات مسلمان ممالک کے ویزا پر پابندی کا اعلان


انھوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان سے قبل امریکی صدر براک اوباما اور اسٹیٹ سیکریٹریز ہیلری کلنٹن اور جان کیری نے ہزاروں افراد کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے دی، ایف بی آئی ان لوگوں کی جانچ میں مصروف ہے جن کا دہشت گردی کا لینا دینا ہے اور اس کا تعلق ان افراد اور گروہوں سے ہے جو امریکا میں داخل ہوئے، شام میں مہاجرین کے لئے محفوظ زون بنائیں گے۔

سال 2015 میں سین برنارڈینو، کیلی فورنیا میں مسلمان پاکستانی جوڑے کے ملوث ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’میں امریکا میں دہشت نہیں چاہتا۔

Comments

- Advertisement -