ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

زراعت میں‌ پانی کا جدید استعمال، پاکستانی تجارتی وفد امریکا پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: زراعت میں پانی کو جدید طریقے سے استعمال کرنے کے لیے پاکستانی تجارتی افراد کا ایک وفد دورے کےلیے امریکا پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتخانے کے تحت پانی کے استعمال میں جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لیے پاکستانی تجارتی وفد کو دورہ امریکا کرایا جارہا ہے۔

امریکی سفارتخانے کے سینئر واٹر ریسورسز انجینئر ولیم ڈون کی قیادت میں پاکستانی حکومتی اہلکاروں اور کاروباری افراد کا ایک وفد امریکا کا دورہ کررہا ہے جس کا مقصد پاک امریکا تجارتی تعلقات میں اضافہ اور پانی کے شعبے میں تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

وفد اپنے دورے کے دوران واٹر انوائرمنٹ فیڈریشن ٹیکنیکل ایگزی بیشن اینڈ کانفرنس میں شرکت کرے گا، ویف ٹیک میں شرکت کرنے والا پاکستان کا پہلا سرکاری وفد ہے۔

سال 2013 میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو پانی کے حوالے سے دنیا کے سب سے زیادہ دباوٴ کے شکار ممالک میں ایک ملک قرار دیا تھا۔

پاکستانی وفد پانی اور نکاسی کی پالیسیوں پر بات چیت کے لیے امریکی حکام سے بھی ملاقات کرے گا، وفد میٹرو پولیٹن واٹر ری کلیمیشن ڈسٹرکٹ بشمول میک کک ریزروائر اینڈ پمپنگ اسٹیشن اور کینوشا واٹر یوٹیلٹی کا دورہ بھی کرے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں