کراچی : ایران پر ممکنہ حملے کے تناظر میں پاکستانی ایئرلائنز کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنےمیں احتیاط کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق ایئرٹریفک کنٹرول نے پاکستانی ایئرلائنز کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرتے وقت احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کردی۔
ذرائع نے کہا کہ امریکی خدشات کے پیش نظر ایران پر ممکنہ حملے کے تناظر میں پاکستانی طیاروں کے کپتانوں کو اضافی احتیاطی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس دوران، ایران نے چند گھنٹوں کے لیے اپنی فضائی حدود بھی بند کی تھیں، جس سے ایوی ایشن شعبے میں مزید محتاط رویہ اختیار کرنے کی ضرورت پیدا ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ اس ہدایت کا مقصد فضائی سلامتی کو یقینی بنانا اور مسافروں و عملے کے لیے ممکنہ خطرات سے بچاؤ ہے۔
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں


