پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

ریاض : پاکستانی سفیرکی گورنرالقصیم سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر خان ہشام بن صدیق نے گورنر القصیم ڈاکٹر فیصل بن مشعل اور ڈپٹی گورنر القصیم پرنس فہد بن ترکی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستانی سفیر نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے پر ان دونوں شخصیات کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر گورنر القصیم نے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کیلئے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔

انہوں نے سعودی عرب کی تعمیر و ترقی اور خصوصاً صوبہ القصیم میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کی تعریف کی، انہوں نے پاکستانی سفیر کی جانب سے مسائل کی نشاندہی پر اپنے عملے کو ہدایت کی کہ فوری طور پر سفارت خانے سے رابطہ کرکے پاکستانیوں کو درپیش مشکلات اور مسائل کو حل کیا جائے۔

گورنر القصیم نے خصوصاً پاکستان انٹر نیشنل اسکول کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں