جمعرات, اپریل 16, 2026
اشتہار

پاکستانی سفیر کا یواےای میں مقیم پاکستانیوں کیلیے پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی سفیر شفقت علی خان نے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی برادری کیلئے پیغام جاری کیا ہے۔

سفیر نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال میں پاکستانیوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور پاکستانی برادری اس وقت اپنے اماراتی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

پاکستانی سفیر نے یواےای کی حکومت کا پاکستانی برادری کی دیکھ بھال پر شکریہ ادا کیا۔

سفیر نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات پر سفارتخانہ ابوظبی اور قونصلیٹ دبئی 24گھنٹے فعال ہے پاکستانی برادری کی مدد کیلئےسفارتخانے ،قونصلیٹ میں خصوصی ڈیسک قائم ہے پاکستانی سفارت خانہ اور قونصلیٹ یو اے ای حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی یواےای صدر سے گفتگو اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا، وزیراعظم نےیو اے ای میں پاکستانیوں کی دیکھ بھال پراماراتی حکام کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستانی سفیر نے برادری سے افواہوں اور جھوٹی خبروں سے دور رہنے کی اپیل کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال اور یواےای قوانین کے احترام پر زور دیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں