The news is by your side.

Advertisement

بھارت نے مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے، اسدمجیدخان

واشنگٹن: امریکا میں پاکستانی سفیر اسدمجیدخان نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں شامل ہے، بھارت نے یک طرفہ طور پر کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے، امریکا سمیت عالمی برادری کشمیر کو متنازع علاقہ تسلیم کرتی ہے۔

اسدمجیدخان نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں شامل ہے، مقبوضہ کشمیر میں مکمل طور پرلاک ڈاؤن ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں فوج کی تعداد میں حالیہ اضافہ کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 12ملین کشمیریوں پر 9لاکھ بھارتی فوج تعینات ہے، بھارت نے مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے ردعمل میں عالمی برادری بھی بھارتی اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔

آرٹیکل 370 کی منسوخی، امریکی ارکان کانگریس کی شدید مذمت

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے بھارت کے حالیہ اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین کو صبر سے کام لینے کی تلقین کی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں