تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر نے نیٹو کا سائنٹیفک اچیومنٹ ایوارڈ جیت لیا

واشنگٹن : پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر نے نیٹو کا سائنٹیفک اچیومنٹ ایوارڈ جیت لیا۔

پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر حبیب چوٹانی کو یہ ایوارڈ نیٹو سائنس اور ٹیکنالوجی آرگنائزیشن کی جانب سے حیاتیاتی مادوں کے خلاف اقدامات کے ضمن میں طبی تحقیق میں کارکردگی کا پر دیا گیا ہے۔

حبیب چوٹانی نے صحت عامہ کی صنعت ، حکومت اور تعلیمی شعبے ، ویکسین کی تیاریوں، بائیو سرویلنس اور تھیرا پیوٹک و تشخیص کے ضمن میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں جبکہ  20 سال تک بائیو سیکیورٹی اور پبلک ہیلتھ کے شعبے میں حکومتی اور نجی شعبے کے ساتھ کام کیا۔

پاکستان میں  انہوں نے قومی ادارہ صحت میں ارلی وارننگ سسٹم کو جدید بنانے پر کام کیا جبکہ وبائی امراض کے ضمن میں تحقیقاتی سیل کے دوبارہ قیام میں مدد کی ۔

اس کے علاوہ وہ وزارت صحت کے کنسلٹنٹ اورمشیر بھی رہے اور انفلوئنزا سے بچاؤ کے منصوبے کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔

ڈاکٹر حبیب جان ہاپکنز یونیورسٹی میں انفیکشیئس ڈیزیز کی نگرانی کے شعبے میں بھی کام کرتے رہے ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے شعبہ اطلاقی طبی لیبارٹریز میں وہ حیاتیاتی دہشت گردی سے پیشگی آگاہی کے نظام کا بھی اہم کردار ادا کیا۔

وہ انسانوں اور جانوروں سے پھیلنے والی بیماریوں کی شناخت اور تشخیص کے تسلیم شدہ ماہر ہے۔

Comments

- Advertisement -