تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

پاکستانی نژاد صحافی آمنہ نواز امریکا میں تاریخ رقم کریں گی

واشنگٹن : امریکی صدارتی انتخابات کےلیے امیدوار بننے والے ڈیموکریٹس کا مباحثہ پاکستانی نژاد امریکی صحافی آمنہ نواز ماڈریٹ کرکے تاریخ رقم کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی صحافی آمنہ نواز کو امریکا کے صدارتی امیدوار بننے کے ڈیموکریٹ کے خواہشمندوں کا مباحثہ ماڈریٹ کرنے کے لیے منتخب کرلیا گیا۔

آمنہ نواز جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والی پہلی امریکی ہیں جو صدارتی مباحثہ ماڈریٹ کرکے تاریخ رقم کریں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مذکورہ مباحثہ 19 دسمبر کو کیلی فورنیا میں ہوگا۔

واضح رہے کہ مباحثہ ماڈریٹ کرنے والے شخص کا کام کسی بھی بحث یا بات چیت میں ایک غیر جانب دار شریک کے طور پر ہوتا ہے۔

مباحثہ ماڈریٹر دیگر شریک افراد کو بات چیت کے دوران مقررہ وقت تک محدود رکھتا ہے اور انہیں بحث کے دوران موضوع سے باہر جانے سے روکنے کی کوشش کرتا ہے۔

علاوہ ازیں مباحثہ ماڑدیٹ کرنے والا شخص بات چیت کی رفتار کو جاری رکھنے کی غرض سے مباحثے کے شرکاء سے ان کے دلائل کو تیار کرنے کے لیے سوال بھی کرتا ہے۔

40 سالہ آمنہ نواز امریکی ٹی وی پی بی ایس سے وابستہ ہیں اور وہ پاکستان، افغانستان، شام اور ترکی میں رپورٹنگ کرچکی ہیں۔

آمنہ نواز کو سیاست، امورخارجہ، تعلیم، ماحول، کلچر اور اسپورٹس میں رپورٹنگ کا تجربہ ہے، علاوہ ازیں وہ شمالی وزیرستان کا دورہ کرنیوالی پہلی غیر ملکی صحافی بھی تھیں۔

آمنہ نے ملالہ پر حملہ، اسامہ بن لادن کے کمپاونڈ پر امریکی کارروائی بھی کور کی تھی۔

Comments

- Advertisement -