تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پاک افغان بارڈرپر سرحد پار سے فائرنگ، ایک سپاہی شہید

راولپنڈی : پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے پاکستانی پوسٹ پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک سپاہی صابرشاہ شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان بارڈر پر سرحد پارسے فائرنگ کے نتیجے میں ایک سپاہی صابر شاہ شہید ہوگیا ، سرحد پار سے باجوڑسیکٹر پر گزشتہ رات پاکستانی پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان متعدد بار بارڈرمینجمنٹ کا معاملہ اٹھاتارہا ہے اور افغانستان کو پاکستان کے خلاف اپنی سر زمین استعمال کرنے سے روکنے کیلئے بارہا کہا گیا ہے۔

یاد رہے رواں سال اگست میں پاک افغان بارڈر پر دیر کے علاقے بن شاہی میں سرحد پار سے فائرنگ کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں ایف سی کا ایک جوان لانس نائیک سمیع اللہ شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے تھے، سرحد پار سے فائرنگ کے دوران مارٹر اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

خیال رہے کہ یہ پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ کا پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی متعدد ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں جس میں پاکستانی شہریوں اور پاک فوج کے جوانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اس سے قبل ضلع باجوڑ میں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں 3 پاکستانی شہری جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -