تازہ ترین

راولپنڈی میں ڈکیتی کے دوران سیشن جج قتل

راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے فیز 8 میں گھر...

عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش ناکام رہے گی، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان...

سپریم کورٹ نےآڈیولیکس پر کمیشن کالعدم قرارنہیں دیا ،چیف جسٹس

اسلام آباد : چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال...

بھارتی انتہاپسندوں کی دھمکیاں ، پاکستانی فنکار وطن واپس لوٹنے لگے

نئی دہلی : بھارتی انتہاپسندوں کی مسلسل دھمکیوں کے بعد پاکستانی فنکاروطن واپس لوٹنے لگے، بھارتی انتہاپسندوں نے پاکستانی فنکاروں کو 48 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کا الٹی میٹم دیا تھا۔

بھارت نے پاکستان دشمنی کی تمام حدیں پار کردی ہے، کشمیر میں ریاستی دہشت گردی، تجارت اور پانی بند کرنے کی دھمکیوں کے بعد پاکستانی فنکاروں زیرِ عتاب ہے، ہندؤ انتہا پسند جماعت کی بھارت چھوڑنے کی دھمکی کے بعد بالی وڈ میں کام کرنے والے پاکستانی فنکار وطن واپس لوٹنا شروع ہوگئے۔

فنکاروں کا کہنا ہے اس بار ان کے ساتھ انتہائی برا سلوک کیا گیا، نمایاں پاکستانی فنکار علی ظفر، فواد خان، ماہرہ خان اور عمران عباس ان دنوں انڈیا میں فلموں کی شوٹنگ میں مصروف تھے، ان میں سے کچھ بھارت چھوڑ چکے ہیں۔


مزید پڑھیں: پاکستانی فنکاروں‌ کو 48 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کی دھمکی


بھارتی فلمی ستاروں اور پروڈیوسرز پر دائیں بازو کی جماعتوں اور شدت پسند تنظیموں کی جانب سے شدید دباؤ ہے کہ وہ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام بند کریں۔

ذرائع کے مطابق بھارت میں کام کرنے والے فلمی ستاروں کو اُن کی حفاظت کے پیشِ نظر ملک سے نکلنے کا مشورہ دیا گیا۔

واضح رہے کہ انتہا پسند تنظیم ایم این ایس نے پاکستانی فنکاروں کو بھارت چھوڑنے کا الٹی میٹم دے دیا، انکا کہنا ہے کہ پاکستانی فنکار اڑتالیس گھنٹے میں بھارت چھوڑ دیں، ورنہ نتائج کے خود ذمہ دار ہونگے۔


مزید پڑھیں : پاک بھارت تناؤ،شاہ رخ اورکرن جوہرانتہاپسندوں کےنشانے پر


صحافی اور بلاگر سومیادپتا بینر جی نے پاکستانی اداکار فواد خان کو بھارت چھوڑنے کی دھمکی دیتے ہوئے فلم نگری سے ان کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا تھا۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی قوم پرست جماعت مہاراشٹرا نونرمن سنہا نے شاہ رخ خان اور کرن جوہر کو پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے پر دھمکیاں دینا شروع کردیں۔

Comments