ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

پاکستانی خلابازوں کا انتخاب! سپارکو نے اہم سنگ میل عبور کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سپارکو نے خلائی مشن کے لیے امیدواروں کا انتخاب مکمل کر لیا، جو چھ ماہ کے لیے خلائی مسافر کی تربیت حاصل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سپارکو نے پاکستان کے خلائی مشن میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ خلائی مشن کے لیے امیدواروں کے انتخاب کا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔

ابتدائی اسکریننگ کے بعد دو امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، جو چھ ماہ کے لیے خلائی مسافر کی تربیت حاصل کریں گے۔

تربیت مکمل ہونے کے بعد اکتوبر یا نومبر میں ایک امیدوار خلائی مشن کے لیے حتمی طور پر منتخب کیا جائے گا۔

یہ خلائی مشن پاکستانی خلاباز کو چینی خلائی اسٹیشن لے کر روانہ کرے گا۔

دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ خلائی تعاون کے معاہدے پر فروری 2025 میں دستخط کیے گئے تھے، اور چین نے اپنے خلاباز پروگرام میں پاکستان کو پہلے غیر ملکی شراکت دار کے طور پر منتخب کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں