تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

ویزوں سے متعلق پاکستانی بورڈ کا موقف، بھارتی سیخ پا

نئی دہلی: ورلڈکپ میں ویزوں کی یقین دہانی کے پاکستانی مؤقف سےبھارتی تلملااُٹھے اور پی سی بی کے بیان کو بچکانہ قرار دے دیا۔

بی سی سی آئی آفیشل نے ڈھٹائی کے ساتھ موقف اپنایا کہ ایتھلیٹس سے متعلق ہماری حکومت پالیسی واضح کرچکی ہے، ایک کرکٹ بورڈ حکومتی معاملات کی یقین دہانی کیسےکراسکتا ہے؟۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ساروگنگولی اور احسان مانی حالیہ عرصےکے دوران آئی سی سی میں ایک ساتھ کام کرچکےہیں، احسان مانی کو دونوں بورڈز میں کرکٹ تعلقات کومعمول پرلانےکیلئےکام کرناچاہئے۔

واضح رہے گزشتہ دنوں احسان مانی نےآئی سی سی کو لکھےگئےخط میں پاکستانی کھلاڑیوں، آفیشلز اور صحافیوں کے ویزوں کےاجرا کی یقین دہانی مانگی تھی، اور ایسانہ ہونےکی صورت میں ایونٹ کو بھارت سے یواے ای منتقل کرنےکےمطالبے کا عندیہ دیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں:  ایشیا کپ سے متعلق چیئرمین پی سی بی کا بڑا اعلان

اتوار کے روز کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ ایشیاکپ کا انعقاد رواں سال بھی ممکن نہیں ہوگا، کیونکہ جون میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلاجائے گا اور پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے دورے کے بعد زمبابوے کا دورہ کرے گی، جس کے باعث لگتا ہے کہ سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ نہیں ہوگا ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ ایشیا کپ کو 2023 تک ملتوی کرنا پڑے۔

احسان مانی کا نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ آئی سی سی ایونٹ پر پی سی بی کے اجلاس میں تفصیلی بات کی گئی، آئی سی سی سےکہا ہے کہ صحافیوں کو ویزاملےتاکہ اچھی طرح ایونٹ کور کرسکیں۔

Comments

- Advertisement -