تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

پاکستانی باڈی بلڈر نے تاریخ رقم کر ڈالی، ایک ساتھ 3 ورلڈ ٹائٹل جیت لیے

بنکاک: پاکستان سے تعلق رکھنے والے باڈی بلڈر رمیز ابراہیم نے تین عالمی ٹائٹل اپنے نام کر کے تاریخ رقم کر دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق 39ویں ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ بنکاک میں جاری ہے جس میں پاکستانی تن ساز رمیز ابراہیم نے حصہ لیا۔

رمیز ابراہیم نے تین کیٹگریز ماڈل فزیکس، کلاسک فزیکس اور باڈی بلڈنگ میں اپنے حریفوں کا مقابلہ کیا اور ٹائٹل جیت کر قوم کا سر فخر سے بُلند کر دیا۔

اپنے ویڈیو بیان میں رمیز ابراہیم ٹائٹلز جیتنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میں نے پاکستان کے لیے تاریخ رقم کی، 3 ٹائٹل جیت کر پاکستان کو ورلڈ چیمپئن بنایا جو آج تک کوئی نہ کر سکا۔

’یہ میرے والدین اور اہلیہ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ فیملی نے کافی سپورٹ کیا اور میری ہر چیز کا خیال رکھا۔‘

تن ساز نے اپنے کوچ کی محنت کو بھی سراہا اور کہا کہ آج جو کچھ میں نے کیا اس میں کوچ کی بہت محنت ہے۔

Comments

- Advertisement -