پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

خطرے کی گھنٹی، وکٹیں لینے والے پاکستانی بولرز رنز لٹانے لگے!

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کا ورلڈ کلاس کہلایا جانے والا بولنگ اٹیک ورلڈ کپ جیسے میگا ایونٹ سے پہلے ہی کمزور پڑنے لگا اور وکٹیں لینے والے رنز لٹانے لگے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صرف دو ہفتے قبل تک پاکستان کا بولنگ اٹیک دنیا کا خطرناک ترین بولنگ اٹیک مانا جاتا تھا جن کا سامنا کرنے سے دنیا کے بڑے بڑے بلے باز کتراتے تھے لیکن ایشیا کپ میں خراب پرفارمنس اور نسیم شاہ کی خطرناک کاندھے کی انجری کے باعث یہ خطرناک اٹیک اب مخالفین کے رحم وکرم پر آگیا ہے۔

وکٹیں لینے والے پاکستانی بولرز اب رنز لٹانے لگے ہیں جس کا بخوبی اندازہ ورلڈ کپ کے دو وارم اپ میچز سے ہو جاتا ہے جس میں پاکستانی بیٹنگ تو چلی لیکن بولرز کی رنز دینے کی سخاوت نے قومی ٹیم کی نیا پار نہ لگنے دی۔

پہلے وارم اپ میچ میں پاکستانی بیٹرز نے رضوان کی سنچری اور کپتان بابر اور سعود شکیل کی نصف سنچریوں کی بدولت اسکور بورڈ پر 345 رنز کا بڑا ہدف سجایا جس کو ہمارے ورلڈ کلاس بولنگ اٹیک نے کیویز کے لیے اتنا آسان بنایا کہ انہوں نے 6 اوورز قبل ہی 5 وکٹوں سے شاندار فتح اپنے نام کی۔

دوسرے میچ میں سامنا تھا کینگروز کا جنہوں نے پہلے بیٹنگ کی اور چاروں طرف میدان میں کھل کر کھیلا یوں وہ شاہین شاہ، شاداب خان، حارث رؤف، وسیم جونیئر، حسن علی، محمد نواز جیسے ناموں کے سامنے 7 وکٹوں پر 351 رنز بنا گئے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 337 رنز پر ہمت ہار کر آسٹریلیا کو 14 رنز سے جیت کا تحفہ دے دیا۔

اس سے قبل ایشیا کپ میں بھی ایشیا کپ میں بھی شاہین، شاداب اور حارث کوئی بھی بلیو شرٹس کو نہ روک پائے تھے اور بھارت کیخلاف ان بڑے نام والے بولرز نے 356 رنز کھائے تھے۔

سری لنکا کیخلاف ڈو اور ڈائی میچ میں بھی بولنگ ہی شکست کی وجہ بنی تھی جب بولرز 42 اوورز میں 252 رنز کا دفاع نہ کر سکے۔

نسیم شاہ کے کاندھے کی سرجری ہو گئی

ورلڈ کپ سے قبل تیاریوں کا موقع ختم ہوگیا اب صرف ایکشن ہوگا اور بولرز کو پاکستان کو فتح یاب کرنے کے لیے جلد فارم میں آنا ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں