پاکستانی باکسر معین خان نے انٹرنیشل باکسنگ ایونٹ میں بھارتی باکسر راج پچیت کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے مقابلہ جیت لیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستانی باکسر نے اہم اعزاز حاصل کرلیا ہے اور بنکاک میں ہونے والی باکسنگ چیمپئن شپ میں قومی باکسر معین خان نے روایتی حریف بھارتی باکسر راج پچیت حاجروان کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے شکست دے ڈالی۔
ایبٹ آباد کے علاقے پٹن سے تعلق رکھنے والے معین علی نے اس مقابلے میں چار سیٹس میں کامیابی حاصل کی۔