باکسنگ میں تھائی لینڈ سے پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری آگئی۔
پاکستانی باکسر محمد شعیب خان نے پروفیشنل اے بی ایف ایشین ٹائٹل فائٹ جیت لی۔ تھائی لینڈ میں پاکستانی باکسر محمد شعیب نے انڈونیشین حریف باکسر کو شکست دی۔
قومی باکسر محمد شعیب خان تمام دس راونڈ میں ناقابل شکست رہے۔ قومی باکسر شیعب خان کے 117 پوائنٹس اور انڈونیشین باکسر کے 57 پوائنٹس رہے۔
کولیسٹ بوائے قومی باکسر محمد شعیب خان کی لگاتار تیسری کامیابی ہے۔
قومی باکسر محمد شعیب خان نے اپنی جیت پاکستانی قوم کے نام کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ میرا خواب رہا ہے پوری دنیا میں سبز ہلالی پرچم بلند کروں۔