بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

بنگلہ دیش کے خلاف جارحانہ کھیلیں گے، شان مسعود

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ پاکستان کی فاسٹ بولنگ مضبوط ہے بنگلہ دیش کے خلاف جارحانہ انداز سے کھیلیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اے آر وائی نیوز کے مطابق پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب ہوئی جس میں پاکستانی کپتان شان مسعود اور بنگلہ دیشی کپتان نجم الحسن شانتو نے شرکت کی۔

تقریب رونمائی کے بعد پاکستانی کپتان شان مسعود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8 ماہ بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی ہو رہی ہے۔ آسٹریلیا میں جیت نہیں سکے، لیکن ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیلی۔ جووشش کریں گے کہ بنگلہ دیش کیخلاف جارحانہ انداز میں کھیلیں۔

 

قومی کپتان نے کہا کہ پنڈی کی وکٹ اسپنرز کو زیادہ سپورٹ نہیں کرتی۔ پاکستان کی فاسٹ بولنگ مضبوط ہے لیکن ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 20 وکٹیں لینا لازمی ہوں گی۔

انہوں نے فٹنس مسائل کے باعث ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر ہونے والے نوجوان آل راؤنڈر عامر جمال سے متعلق کہا کہ وہ اس سیریز میں ہمارے بہترین ہتھیار ثابت ہو سکتے تھے، لیکن بدقسمتی سے وہ فٹنس مسائل کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہیں رہے۔

پنڈی ٹیسٹ میں کس کا کردار اہم ہوگا؟ بنگلہ دیشی کپتان نے بتا دیا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں